پی آئی اے سعودی عرب کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ کرے گی

پی آئی اے سعودی عرب کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ کرے گی

اسلام آباد: پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 13 پروازوں تک محدود ہوکررہ گیا تھا ، بکنگ پربے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے ، پی آئی اے کی تمام پروازوں پر 67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ۔
پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے، اقامہ کی مدت 30 ستمبر کوختم ہو رہی ہے،جس کے باعث بکنگ کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے سعودی عرب کیلئے777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے