کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

پشاور: صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں

بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم نے کہا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے جب کہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغا کردیا جائے گا۔
صوبے کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ مختلف اسکولوں میں اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ہو گی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے