صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

کوئٹہ: بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 5 روز کے دوران 701 کیسز رپورٹ ہوئے

محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی، صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 499 ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا 13 سو 15 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 12 سو 4 ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہے۔
ملک میں 2 لاکھ 93 ہزار 159 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف جلد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے

اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف جلد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ کیس میں اپیل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے