گلگت بلتستان کو 'عارضی صوبے کا درجہ' دینے پر تقریباً اتفاق

گلگت بلتستان کو ‘عارضی صوبے کا درجہ’ دینے پر تقریباً اتفاق

اسلام آباد: یہ معاملہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل حکومتی ٹیم کی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں زیر بحث آیا

چند ہفتوں قبل ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال بھی موجود تھے۔
اس سلسلے میں جب احسن اقبال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انہیں صرف آگاہ کیا ہے کہ یہ منصوبہ ان کے ایجنڈے میں ہے لیکن اس معاملے پر مزید کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
جب اس معاملے پر ان کی جماعت کا مؤقف پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر ملک کے موقف کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق ملنے چاہیئے جو کہ پارٹی منشور میں بھی شامل ہے۔
گلگت بلتستان کی 24 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کورونا وائرس کی صورتحال کے سبب ملتوی ہوگئے تھے جو اس سے قبل 18 اگست کو منعقد ہونے تھے، اس خطے میں مسلم لیگ (ن) کی 5 سالہ حکومت کا خاتمہ 24 جون کو ہوا تھا۔
گلگت بلتستان کے انتخابات کو حساس معاملہ قرار دے کر ان میں مداخلت کے حوالے سے حکومت کو خبردار کرچکی ہیں اور یہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کے 26 نکاتی اعلامیے میں بھی شامل تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی کوئی بھی کوشش قومی مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں اس خطے کی بہت زیادہ اہمیت ہے جو اب ملک کی شہ رگ بن چکی ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے آرمی چیف کو حالیہ ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو ‘عارضی صوبائی حیثیت’ دینے کے اقدام کی حمایت کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے گلگت بلتستان کی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وقت کا تعین ملک کی سیاسی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی

آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی

اسلام آباد: شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک و قوم کی بدنامی کیلئے سیاسی سرکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے