امریکا: ایمی ایوارڈ کو امریکا میں ٹیلی ویژن کی دنیا کا سب سے معتبر ترین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور اس بار 72ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی خاص بات نوجوان اداکارہ زینڈیا کا ایوارڈ جیتنا تھا
اس بار ایمی ایوارڈز میں جہاں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر ستاروں نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں 24 سالہ زینڈیا نے بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔
صرف 24 سال کی عمر میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی زینڈیا نے ناصرف کم عمر اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔
ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوفوریا کی کاسٹ اور کریٹر سیم لیونسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میری فیملی ہیں۔
زینڈیا نے ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے نوجوان فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ ہمارے ٹی وی شوز کے حوالے سے اچھی مثالیں قائم نہیں کی جاتیں لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس میں نوجوانوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔