کراچی: شیر شاہ میں سیمنزچورنگی کے قریب فیکٹری کی چھت گرگئی ،سندھ رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیواداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں
سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عمارت کےملبےتلےمتعددافراد دبے ہونے کی اطلاع ہیں جبکہ ریسکیو ادارے نے ایک زخمی کو نکال لیا ہے ، جسے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
چند روز قبل کراچی میں لیاری کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی تھی ، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی اور کہا تھا کہ ایس بی سی اے کی نا اہلی سے cکی جانیں محفوظ نہیں ہیں۔