طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 11 ہم نے زندہ بچالیا ہے’

عہدیدار نے بتایا کہ 40 سے زائد ہنگامی رضاکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جن میں قومی ڈزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے 30 امدادی کارکنوں کی ٹیم بھی شامل ہے۔
این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیا نارائن پردھان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی آلات اور کھوج لگانے والے کتوں سے لیس ٹیمز’20 سے 25 پھنسے ہوئے لوگوں’ کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
این ڈی آر ایف کے ٹوئٹر پر نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہنگامی رضاکار بھاری کنکریٹ اور اینٹوں کے ڈھیر کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔
بھارت میں جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے موسم کے دوران اکثر عمارتیں گرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے