شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کا نام ای سی ایل سے خارج

شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کا نام ای سی ایل سے خارج

کراچی: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ملک سے باہر جانا پڑتا ہے

صدف شرجیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھی لہذا وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی۔
جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں، تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی۔
عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن اور ان کی فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کراچی: جو کچھ ہوا ہم اس بات کی تہہ تک جائیں گے تاہم ان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے