ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں

ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں

لاہور: ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نورجہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیرکا آغاز1935 میں ’’پنڈ دی کڑی‘‘ سے کیا

قیام پاکستان کے بعد اپنے شوہرشوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہوگئیں۔
انھوں نے مجموعی طورپر10 ہزارسے زائد غزلیں وگیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کوکامیابیوں کے نئے سفرپرگامزن کردیا۔
گلوکارہ نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ نورجہاں نے 1942 میں فلم ’خاندان‘ میں مرکزی کرداراداکیا۔ بطورمرکزی اداکارہ یہ فلم نورجہاں کی اولین فلم تھی جوکامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزازستارہ امتیازاورتمغہ امتیازسے نوازا گیا جب کہ 1987 اور2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے