لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت موجودہ مارکیٹ کے حساب سے دس کروڑ بنتی ہے
گوہر نفیس کے مطابق 266کنال اور 14مرلہ زمین موضع زرک واہ تحصیل کروڑپکا سے واگزار کرائی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 277کنال زمین موضع مشرف واہ تحصیل کروڑپکالودھراں سے واگزار ہوئی، قبضہ مافیا سے واگزار زمین محکمہ مال کے حوالے کردی گئی۔