عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے، نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔
میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیاہاؤسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ہاؤسنگ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مرتب کیں، بلڈرز، ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے