اسلام آبا: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 30 جون2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں پورے ملک میں کراچی بازی لے گیا
جاری کردی تفصیلات میں 2018میں کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ نے زیادہ ٹیکس دیا ، کراچی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرزہیں، 30 جون 2018 تک کراچی صدر مارکیٹ نے77ارب 20 لاکھ ٹیکس اداکیا۔
ٹیکس ڈائریکٹری کے کراچی صدر مارکیٹ کے بعد دوسرے نمبر پر اسلام آباد بلیو ایریار جسٹرڈہوا ، اسلام آبادبلیو ایریا کے5854 افرادٹیکس فائلرزہیں ،ٹیکس فائلرز نے 39 ارب93 کروڑ ٹیکس اداکیا۔
لاہورمیں ملتان روڈ کی مارکیٹ کے 17800 ٹیکس فائلرز ہیں ، ملتان روڈکے17800تاجروں نے11ارب روپےٹیکس اداکیا۔
ایف بی آرنےڈیٹاانکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے والوں کے رجسٹرڈ پتے سے بنایا، پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے 10417 ٹیکس فائلرز نے 5 ارب 27 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔