کراچی: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل تیزی سے شروع ہوگیا ہے اور آڈیٹرجنرل کی ہدایت پرسیکریٹری بلدیات حرکت میں آگئے
محکمہ بلدیات سندھ کے سیکرٹری نے صوبےکے 68 بلدیاتی اداروں کا 24 ستمبر کو آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، سیکریٹری بلدیات اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنرز19مارچ سےجون تک اخراجات کی تفصیل فراہم کریں اور اخراجات کےبارےمیں بھی آگاہ کریں کہ فنڈزکہاں خرچ ہوئے، اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے میونسپل افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔