سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 15 ستمبر سےاسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھلیں ، میں نے 4 دن مستقل مختلف جگہوں پربغیر بتائے دورہ کیاوزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہم سب پرکرم کیاکورونا میں کمی آئی ،

کوروناسے ہلاکتوں میں بھی کمی ہوئی، کچھ دن ایسے بھی گزرے ایک بھی موت نہیں ہوئی، اسکولز کھلنے کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش تھی۔
سعید غنی نے کہا کہ کئی بار کہا اسکول کھولنے کا فیصلہ سب سے مشکل ہوگا، بچے باہرجائیں گے تو دوسرے لوگوں سے ملیں گے، آخر میں بڑی کلاسز کے بچوں کو 15 ستمبر سے بلانے کا فیصلہ ہوا ، بدقسمتی سے کچھ اسکولوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔
کچھ پرائیویٹ اسکولز نے خاطر خواہ اقدامات کئے ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے اسکولوں کے حالات کافی بہترتھے جبکہ کچھ نجی اسکولوں نے چھوٹے بچوں کو بھی بلایا، جس پر ہم نے اسکول سیل کردیے۔
وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ اگر نجی اسکولوں نےبچوں کو بلالیا تھا تو ایس اوپیز پر تو عمل کرتے، نہ بچوں نے ماسک پہنے ہوئےتھے اور نہ ہی فاصلہ تھا، کچھ بڑے اسکولوں میں بھی ایس اوپیزپرعمل نہیں ہوا، اگربچوں نے ماسک لگایا ہوا تھا تو گارڈز نے نہیں لگا یا ہوا تھا۔
سعید غنی نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے ، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

کراچی: سینئر عہدیداروں نے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈریپ کے کام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے