گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ، پنجاب میں98 ہزار 272 خیبرپختونخوا 37 ہزار 270 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔
کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

اسلام آباد: اے ٹی سی جج رانا جواد عباس حسن نے درخواست کی سماعت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے