پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور تعمیر نو کے لئے اقدام پر شکریہ

پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور تعمیر نو کے لئے اقدام پر شکریہ

اسلام آباد: اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور تعمیر نو کے لئے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں ہمیشہ یقین تھا کہ یہ دن آئے گا

گذشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی تشخص،تہذیب،ثقافت کواجاگرکرنےکےحوالےسےاجلاس ہوا تھا ، جس میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔
ملک وقوم کےمنفردتشخص کواندرون،عالمی سطح پراجاگر کرناہے، پاکستانیت کا فروغ، نوجوان نسل کوقومی ورثےسےروشناس کراناترجیح ہے، سینمامعاشرتی اقدار،تہذیب وتمدن اجاگرکرنےمیں اہم کرداراداکرتاہے، سینماانڈسٹری کی بحالی کیلئےترجیحی بنیادوں پرکوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی سینماانڈسٹری کی بحالی کی تجاویزپرجلدازجلدروڈمیپ پیش کرنے اور مقامی سطح پرفلموں کی تیاری کیلئےمراعاتی پیکیج پربھی لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے