سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں

کراچی: سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، پی آئی اے نے بکنگ شروع کر دی، پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن فعال تھا لیکن اب مسافر بھی جاسکیں گے

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے، 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لیے 28پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48گھنٹے میں کروناٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے