سانحہ بلدیہ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

سانحہ بلدیہ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوگی ، ایم کیو ایم پاکستان کےرہنما رؤف صدیقی عدالت پہنچ گئے جبکہ رینجرز پراسیکیوٹر اورملزمان کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہیں

ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کوبھی عدالت پہنچا دیا گیا ہے ، فریقین کی جانب سے مزید دلائل نہ دینے کی صورت میں فیصلہ سنایا جائے گا۔
گزشتہ سماعت پرانسداددہشت گردی عدالت نےفیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں رحمان بھولا، زبیرچریااوردیگرملزمان نامزدہیں۔
فروری 2017 میں اس کیس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ کیس میں 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے ہیں۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260کےقریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے