امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ آج اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے

امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ آج اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے

واشنگٹن: امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے فلسطینیوں کی حقوق اور الگ ریاست کی جدوجہد متاثر نہیں ہوگی

بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی و اقتصادی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب آج وہائٹ ہاؤس میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجے منعقد ہوگی۔ معاہدے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو ، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ دستخط کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب میں شرکت کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے لیے 700 افراد کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم نے واشنگٹن سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے اس معاہدے پر برسوں محنت کی ہے۔ یہ اسرائیل اور مشرق وسطی کی تاریخ کا اہم موڑ ہے۔ اس معاہدے کے اسرائیلیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیل کی مجلس قانون ساز کنیست سے اس کی توثیق لی جائے گی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد پہلے کابینہ اور بعدازاں کنیست اس کی توثیق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے