وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود تعلیمی ادارےکے کھلنےپراطمینان کا اظہار

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود تعلیمی ادارےکے کھلنےپراطمینان کا اظہار

اسلام آباد: طلباء کو تعلیمی اداروں میں واپسی پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، والدین،اساتذہ اور بالخصوص طلبا ءکورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس اوپی پرعمل کریں

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جس دن کا انتظارتھا وہ آ گیا ، سب کا امتحان ہے ، اسکول اور کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ سب کیلئے امتحان ہے، اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو وارننگ کے بعد بند کردیں گے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے جی سکس فور اسکول کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا ءکا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حکومتی اقدامات مثالی رہے،اسکول و کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ کیلئے امتحان ہے۔
وزیرتعلیم نے خبردارکیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں کوتاہی پروارننگ اورپھراسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے۔
شفقت محمود کا مزیدکہنا تھاکہ اسکول بسز احتیاطی تدابیر کے تحت چلائی جائیں گی، گزشتہ حکومت میں بسیں آئیں تاہم ڈرائیورکا انتظام نہیں کیا گیا ، ان بسز کو متحریک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے