دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد: جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج جب دنیا کوویڈ 19 سے محاذ آرائی میں مصروف ہے، ایسے میں جمہوریت کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے تاکہ ہر شخص کی معلومات تک آزادانہ رسائی ہو، ضروری ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ سازی میں عوامی شرکت ہو، اور وبا سے نمٹنے کے تمام اقدامات قابل احتساب ہوں۔
یونان کے شہر ایتھنز کو جمہوریت کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے مگر مؤرخین کا ماننا ہے کہ رومن تہذیب حقیقی معنوں میں ایک جمہوری تہذیب تھی جہاں عوامی حکمرانی تھی۔
یونان میں جمہوریت کی اصطلاح جس کا مطلب لوگوں کی حکومت ہے سکوں پر بھی کندہ کیے گئے تھے جس کا مقصد اس وقت کی حکومت کو عوامی حکومت ظاہر کرنا تھا، یہ دور 430 قبل مسیح کا دور تھا۔
یونان میں جمہوریت کا تصور سادہ اور محدود تھا، سادہ ان معنوں میں کہ یونان میں جو ریاستیں تھیں وہ شہری ریاست کہلاتی تھی۔ یہ چھوٹے چھوٹے شہروں پر مشتمل چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہوا کرتی تھیں۔
جمہوریت کا ایک سراغ ہندوستان میں بھی ملتا ہے، گوتم بدھ کی پیدائش سے قبل ہندوستان میں بھی جمہوری ریاستیں موجود تھیں جنہیں جن پد کہا جاتا تھا۔
جن مفکرین نے جمہوریت کی صورت گری کی اور جن کو آزاد خیال جمہوریت کا بانی سمجھا جاتا ہے وہ والٹیئر، مونٹیسکیو اور روسو ہیں۔ انہی کے افکار و نظریات کے ذریعہ جمہوریت وجود پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے