نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق

نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق

کراچی: گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق ہوگئی، اسکول مالک آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نیچے گرگئی تھی

اریبہ کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی، اریبہ سیڑھیوں کے تیسرے اسٹیپ سے سر کے بل گری تھی۔
اسکول مالک آصف خان نے کہا کہ اریبہ کی طبیعت اسکول آتے وقت بالکل ٹھیک تھی اور درجہ حرارت بھی نارمل تھا تاہم طالبہ کو ماسک لگانے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔
پولیس نے اسکول مالک کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق اسکول مالک کو تھانے طلب کیا ہے جہاں تفصیلی بیان قلمبند کیا جائے گا اور تمام سوالات کے جوابات طلب کیے جائیں گے تاہم سوالات کے جواب نہ ملے تو پھر پولیس ایکشن لے گی جب کہ پولیس بچی کے والدین سے بھی ملاقات کرے گی۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طالبہ کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے،

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے