فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پرتگال: رونالڈو نے یہ گولز سوئیڈن کے خلاف میچ میں کیے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 گول سے ہرا دیا، دونوں ہی گول رونالڈو نے اسکور کیے

رونالڈو نے یہ گولز سوئیڈن کے خلاف میچ میں کیے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 گول سے ہرا دیا، دونوں ہی گول رونالڈو نے اسکور کیے
پرتگال کے کپتان نے 45 ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی اور 72 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔
رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے رونالڈو کو مزید 9 گولز درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میسی نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا

میسی نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا

بارسلونا:عمدہ پرفارمنس کی بدولت ٹیم نے اسپینش لیگ میں رئیل مالورکا کو4-0 سے مات دیدی، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے