گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں

انہوں نے لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ‘ رقیب سے’ نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گی۔
اپنی پوسٹ میں فریال محمود نے حدیقہ کیانی کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد جو میں نے خوشی محسوس کی ہے وہ پہلے کبھی محسوس نہیں کی
فریال محمود نے مزید بتایا کہ حدیقہ کیانی اب جلد ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں حکمرانی کرنے آرہی ہیں۔
ادکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ اس حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔
تاہم اب تک حدیقہ کیانی کی جانب سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
حدیقہ کیانی کے ڈیبیو سے متعلق فریال محمود نے جس ڈرامے کا ذکر کیا ہے اس میں اداکاری کا اعلان گزشتہ ہفتے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں

ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں

لاہور: ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے