نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین نیب سمیت تمام افسران بے بس ہیں،نیب اپنی ناک پر بیٹھی مکھی تک نہیں اڑا سکتا،

حکومت بتاتی ہے کہ کس پر کیس بنانا ہے،کس کو گرفتار کرنا ہے
نیب آفس لاہورکے باہر ن لیگ کے رہنماءراناثناءاللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کاادارہ ہے،نیب کا مقصدپارلیٹنل میں اپوزینی ارکان کی تعدادکم کرناہے،چیئرمین نیب اوردیگرافسران حکومت کےہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ حکومت بتاتی ہے کس پر کیس کرنا ہے ،کسےپکڑناہے،حکومت کیخلاف6انکوائریز کےباوجودکسی کو نہیں بلایاگیا،اپوزیشن 20ستمبر کو مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،انتقامی کارروائیاں اپوزینی کا راستہ نہیں روک سکتیں،نیب اپنی ناک پر بیٹھی مکھی تک نہیں اڑاسکتی،نیب خودمختارادارہ نہیں ،نیب کو حکومت چلارہی ہے۔
ہ گڈگورننس کے چکر میں5واں آئی جی فیل ہوا ہے،چھٹا آئی جی بھی ایک نوٹیفکیشن کی مار ہے،آئی جی پنجاب کے پاس کوئی اختیار نہیں،نوازشریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آئیں گے

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے