خیرپور سندھ کے ضلع خیرپور کے قریب کچے کےعلاقےمیں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،مقامی افراد کے مطابق کشیپ میں 20سےزائدافرادسوار تھے،
کشتی الٹنے سے2بچےسندھو شیخ اور لیلیٰ شیخ جاں بحق ہوگئی
مقامی دیہاتیوں نے اپنی مددآپ کے تحت 12افرادکوزندہ بچالیاجبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے
کشتی ڈوبنے سے پہلے کچھ افراد نے چلانگ لگائی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق کشتی اورلوڈ ہونے کے باعث الٹی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ کشتی میں 20 سے زائد سیلاب متاثرین سوار تھے،متاثرین کشتی میں سوار ہوکر محفوظ جگہ پر پہنچنے کیلئے نقل مکانی کر رہے تھے۔