ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی

ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی

راولپنڈی: ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی، پورے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا یہ سال تعمیر و ترقی کا سال ہوگا’

آج انہوں نے یہ بات ثابت کردی کہ انہیں وطن واپس نہیں آنا تھا وہ گزشتہ 9-10 ماہ سے سیر و تفریح تو کررہے ہیں لیکن یہاں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
مریم نواز کی ساری سیاست صرف یہ ہے کہ انہیں بھی لندن جانے کی اجازت دی جائے، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ 30 دسمبر تک اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کے برے حالات ہوں گے وہ سن لیں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے برے حالات ہوں گے اور مولانا صاحب صرف اور صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ ساری اے پی سی جلسے کرے گی لیکن کوئی ایسا بڑا قدم نہیں اٹھائے گی جو پاکستان کی سیاست پر حاوی ہو یا عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچا سکے۔
جب بھی اے پی سی ہوئی مسلم لیگ (ن) سے ش لیگ یعنی شہباز لیگ الگ ہوجائے گی وہ اپنا الگ گروپ بنائیں گے اور 30 دسمبر سے پہلے پہلے ایسا ہوگا۔
شہباز شریف کے الگ گروپ بنانے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال مکمل کرلیے ہیں ہم بے پناہ خدمت کریں گے اور 5 سال پورے کریں گے۔
اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا یہ دھرنا یا کوئی استعفیٰ نہیں دیں گے۔
عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے وہی کیا جو ملک کا تقاضہ ہے اور سندھ کی حکومت کو بھی وہی کرنا چاہیئے جو ملک کا تقاضہ ہے۔
اب ہمیں لڑنا نہیں چاہیئے اور چھوٹی چھوٹی باتوں کا بہانہ نہیں بنانا چاہیئے کہ 2 روپے کس نے لگائے اور ایک روپیہ کس نے لگایا بلکہ مرکز اور صوبے کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے