نیوز لیکس میں ملوث ملکی غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے، اعجاز چودھری

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور عمران خان کے مشیر اعجاز چودھری نے لاہور  میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نیوز لیکس تحققاتی رپورٹ کے نوٹی فکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے، نیوز لیکس میں ملوث ملکی غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے، چند لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے، نواز شریف ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کی اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں ملوث ملکی غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، نواز شریف اور (ن) لیگ کے درباری ملک و قوم سے مخلص نہیں اور یہ مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ڈان لیکس میں ملوث درباریوں کو فوری گرفتار کرکے آرئیکل 6 کے تحت ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے درباری ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کرتے رہے ہیں، تحریک انصاف ملکی سالمیت اور خودمختاری پر انچ نہیں آنے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن اور اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں، بھارت سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سبزیوں سمیت دیگر اشیاء منگوائی جا رہی ہیں جوکہ پاکستانی کسان کیساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے، ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب اور غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، نواز شریف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حکمرانوں کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین کو, ترقی کے مساوی, حقوق دینا, تحریک انصاف, کا مشن

خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن

لاہور:سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے