سندھ سمیت ملک بھر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاق کی امداد کا مطالبہ

سندھ سمیت ملک بھر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاق کی امداد کا مطالبہ

کراچی: وفاقی حکومت کا بین الاقوامی معیار کا منصوبہ تھا جس سے ہم نے پاکستان کارڈ کے ذریعے سیلاب اور بارش کے متاثرین کو پیسہ پہنچایا تھا اور وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں پورے ملک بھر میں اسی طرح کا پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کیا

ہم اپیل کرتے ہیں کہ اسی ایس او پی اور منصوبہ بندی کے مطابق عمل کریں جو اسلام آباد کے کسی دفتر میں پیپلز پارٹی کا ریلیف کا منصوبہ پڑا ہوا ہے وہ ہی نکال کر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور کراچی میں بھی متاثرین ہیں اور سندھ میں بھی بارش سے نقصان ہوا ہے جبکہ کچے میں رہنے والے لوگوں کو ہم نے منتقل کیا ہے اور صوبے میں 25 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ اس قسم کے قومی سانحے کے لیے سارے پاکستان کو ایک ہونا پڑے گا تاکہ ہم اپنے عوام کو ریلیف پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے