غیر یقینی صورتحال نہیں،نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں

غیر یقینی صورتحال نہیں،نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں

لاہور: آرڈیننس بن چکا ،اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے،آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کر رہے ہیں

میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل، ماڑی گیس فیلڈ،کنونشن سینٹر اسلام آباد،سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، پی پی ایل،گدو پاورپلانٹ اور پاور کمپنیوں سمیت 19 ادارے نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔
اس سال نجکاری سے 100 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے،پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیا جائے گا،فروخت کیا گیا ادارہ ٹھیک کام نہ کرے تو اس بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،اسٹیل مل کی نجکاری کے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، اسٹیل مل کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد فروخت کی بھی تجویز ہے۔
ایف اے ٹی ایف پر دشمنوں کی کوشش ہے پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے، دشمنوں کی کوشش ناکام رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے