ہر یونین کونسل کی حدود میں مچھر اور مکھی مار اسپرے کیا جائے

ہر یونین کونسل کی حدود میں مچھر اور مکھی مار اسپرے کیا جائے

کراچی: صوبہ سندھ کے سیکریٹری بلدیات نے میونسپل کمشنرز کو ہنگامی صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر یونین کونسل کی حدود میں مچھر اور مکھی مار اسپرے کیا جائے

سیکریٹری بلدیات نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال کا خود معائنہ کروں گا، کسی بھی گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن پر ناقص انتظامات نظر نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین حفاظتی ایس او پیز کی پیروی یقینی بنائیں۔
سیکریٹری بلدیات نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، کرپشن اور اقربا پروری کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وزیر بلدیات سندھ کو سفارشات کے ساتھ کارکردگی رپورٹ پیش کروں گا۔
نئے سیکریٹری بلدیات نے چارج سنبھالتے ہی متعدد بلدیاتی افسران کو معطل بھی کردیا تھا۔
سیکریٹری بلدیات نے 3 بلدیاتی افسران کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل کیا تھا جو پی اے سی اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے جواب نہیں دے رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ کورنگی کے بھی 4 افسران کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا، افسران پر غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے