شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئ لیوروف نے دی تھی

وزرائے خارجہ کونسل، کونسل برائے سربراہان حکومت و کونسل برائے سربراہان مملکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا فورم ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ایس سی او سربراہان حکومت کے کونسل میں منظوری کے لیے 20 سے زائد دستاویزات کو زیر بحث لایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور خوشگوار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا اور سیاسی، ثقافتی، تجارت اور معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، توانائی، نقل و حمل، سیاحت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں موثر تعاون کے لیے ایک فریم ورک کی تیاری ایس سی او کے اہم مقاصد ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے روانگی سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور روسی وزیرخارجہ سے آئندہ روز ملاقات طے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انرجی سیکٹرمیں روس سےباہمی تعاون پربھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے