گندم کا اسٹاک پہنچنے کے بعد بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی

گندم کا اسٹاک پہنچنے کے بعد بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی

اسلام آباد: درآمدی گندم کا تیسراجہاز پاکستانی حدود میں پہنچ گیا ہے اور اس سے قبل درآمدی گندم کے دو جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں

26 اگست کو لنگر انداز ہونے والے جہاز سے 45 ہزار ٹن گندم ڈسچارج ہوچکی ہے جب کہ 4 ستمبر کو لنگر انداز ہونے والے جہاز سے 19 ہزار ٹن گندم ڈسچارج ہوچکی ہے۔
ملک میں آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے گندم درآمدکرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود آٹے کی قیمت کم نہیں ہوئی ہے۔
ڈھائی نمبر چکی کے آٹے کی ایکس مل قیمت 56 روپےکلو اور ریٹیل قیمت 57 روپے کی ہے۔
اس کے علاوہ فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 60 روپے اور بازار میں فائن آٹا 62.50 سے 70 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے