افتخارشالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا

افتخارشالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا

اسلام آباد: افتخارشالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا، کے ایم سی کے ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے استقبال کیا

افتخار شالوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹوز سروس سےتعلق رکھتے ہیں اور گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
گذشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی تھی ، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں ترجیحی امور، فنڈز کے شفاف استعمال، ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افتخار شلوانی نے کہا تھا مجھ پر اعتماد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا شکر گزار ہوں، اپنے فرائض کی بجا آوری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کروں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہ طور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری آ گئی ہے کہ کراچی کے لیے وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔
5 ستمبر کو سندھ حکومت نے سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کیا تھا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیاہے،

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے