ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنے کی منظوری دے دی

ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اکیڈمیا اور تھنک ٹینک کی کوششوں کو بروئے کار لانے کے لئے یہ پورٹل اہم کردار ادا کرے گا

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) ، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) ، این ڈی یو کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ، ریسرچ اینڈ انیلیسیس (آئی ایس آر آر) ، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) ، سینٹر فار ایئروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (سی اے ایس ایس) اور قومی سلامتی ڈویژن کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی
مشاورتی بورڈ نے باضابطہ طور پر ملک بھر میں اکیڈمیا اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹر کرنے کی منظوری دے دی ، یہ پورٹل انھیں پالیسی سازوں کے ساتھ مربوط کرے گا جبکہ یہ پورٹل نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا ، جہاں رجسٹرڈ تھنک ٹینک / اور یونیورسٹی کے محکمے پالیسی سازوںکے غور کرنے کے لئے اپنے ان پٹ اور آئیڈیا پیش کرسکیں گے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے تبصرہ کیا کہ تھنک ٹینکس اور اکیڈمیا قیمتی کام انجام دیتے ہیں لیکن یہ پالیسی سازوں تک آسانی سے نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ اس اقدام کی مدد سے تھنک ٹینک اور تعلیمی ادارے ملک کے ترقیاتی عمل میں تعمیری کردار ادا کرسکیں گے۔
حکومت کا مقصد پالیسی نقطہ نظر کو جامع بنانے کا ہے اور ہدایت کی کہ پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کو پورٹل کے ذریعے منسلک کیا جائے اور تھنک ٹینک کا جال بچھایا جائے
اکیڈمیا اور تھنک ٹینک کو تمام شعبوں میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے اور غور کے لئے اپنی سفارشات پیش کرنا چاہئے، “ماہرین کے جدید نظریات کو شامل کرکے ، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ وہ تھنک ٹینکس اور اکیڈمیہ سے جدید نظریات اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز کو سننا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے پیچیدہ مسائل حل ہوسکیں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر ملاقات کرے گا۔
ڈاکٹر معید قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے 9 ستمبر کو انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیڈ اسلام آباد کے ذریعہ ممتاز تھنک ٹینک کی ایک بڑی تعداد سے بات کریں گے، یہ جامع پالیسی سازی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے