بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والا غریب گھرانے کا طالب علم گرفتار

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹی وی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ’مڈ ڈے ڈاٹ کام “ کے مطابق ٹی وی اداکارہ سنارکا بھدریا کو موبائل فون پر فحش پیغامات بھیجنے کی پاداش میں کالج کے (بی اے کے) طالب علم کو حراست میں لے لیا جو اداکارہ سے شادی کرنے کا خواہش مند نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس نے گزشتہ برس اکتوبر سے اداکارہ کا فون نمبر انٹرنیٹ کی مدد سے حاصل کر رکھا تھا اور تب سے ہی فحش پیغامات اور تصاویر بھیج رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنارکا نے کئی بار اس کا نمبر بلاک بھی کیا مگر وہ نمبر تبدیل کر کے اسے متواتر پریشان کرنے کی کوشش کرتا رہا جس کے بعد سوناریکا نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق ملزم کواس کے آبائی گاؤں سے حراست میں لیئے جانے کے بعد اس کا موبائل ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا اور پھر عدالت میں پیش کیا گیا جسے یکم مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے