عدالت نےشاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

عدالت نےشاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ضمنی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے

ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامزد 5 نئے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے 22 ستمبر کو طلب کرلیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، وزیراعظم اور چیئرمین نیب ایک بھی الزام ثابت کرکے بتائیں، ہم نیب سے گھبراتے ہیں نہ ہی ڈرنے والے ہیں، نیب کی حقیقت بچہ بچہ جانتا ہے، 2 سال سے کسی حکومتی شخصیت کے خلاف انکوائری نہیں کی گئی، حقیقت بتا رہا ہوں کہ یا نیب چلا لیں یا ملک چلا لیں ۔
عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، گندم اور چینی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں، ملک پر تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے، ہر دو نمبر آدمی وزیر یا مشیر بنا ہوا ہے، کیا ملک ایسے چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے