تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگاجبکہ ایس اوپیز پر بھی غور

تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگاجبکہ ایس اوپیز پر بھی غور

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں میں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای شریک ہوں گے

پندرہ ستمبر سےمیٹرک اوراس سےاوپرکی کلاسزکا آغازکرنےکی جبکہ مڈل کلاسز اکیس اورپرائمری تیس ستمبرسےشروع کرنے کی تجویزہے۔
چھ نکاتی ایجنڈے کےمطابق تعلیمی اداروں سےمتعلق ایس اوپیزکو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ دیگر اہم فیصلے بھی ہوں گے، اور یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
اجلاس میں مختصر اکیڈمک سلیبس اور2021میں امتحانات پر اور وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیزکےصوبوں میں قیام پر بھی گفتگوہوگی جبکہ بی ای سی ایس،این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی زیربحث آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے