حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ وفاق میں ابھی تک کرپشن ہورہی ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں صرف اپنی جیبیں  بھرنے کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کا پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے احتساب بل پاس کیا، وہ وفاق کو چیلنج کرتے ہیں کہ ایسا بل لاکر دکھائیں، ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ہے، ان میں مداخلت نہیں کی، یہی نہیں ہماری جماعت نے قانون پاس کیاکہ سرکاری عہدے پر کوئی کاروبار نہیں کرسکتا اور اگر کسی کو ہماری بات پر یقین نہیں تو خیبرپختونخوا سے مقابلہ کریں فرق واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ باخبر ہیں انہیں سب معلوم ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی فکر ہے۔ عوام کو ترقی اور روزگاری کے نام پر سبز باغ دکھا کر ان کیساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، ملک میں لوٹ مارکی جاری ہے لیکن مجھے معلوم ہے اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے کہاں کہاں لوٹ مار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قمری, کیلنڈر, تیار کرلیا, گیا ہے

قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے

اسلام آباد: فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے