فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی

فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی

اسلام آباد: کراچی کے لئے یہ تاریخی کام، وفاق اور صوبائی حکومتیں اشتراک سے کریں گی. عوام کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسے ہی کام ہوگا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور کے الیکٹرک حکام میں ملاقات ہوئی ملاقات میں کراچی میں بجلی کے نظام اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی، اس ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر وزیراعظم کو کےالیکٹرک کی کارکردگی اور مسائل پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کےالیکٹرک کے لائسنس میں ترمیم کی ضرورت ہے تو کی جائے، سنجیدگی سے کےالیکٹرک کے پاس انتظامیہ کے اختیار کو دیکھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ ہم نے نہیں نیپرا نےبڑھائے ہیں، یہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا نہیں بلکہ نیپرا کا فیصلہ ہے، اور نیپرا حکومت کے ماتحت نہیں، باقی پاکستان والے2سال سے جو بل ادا کررہے ہیں وہ کراچی والے اب ادا کریں گے،
اسد عمر نے کہا کہ زمین پر کام ہوچکا ہے اورافتتاح بھی ہوچکا ہے، کے فور کے پانی کا منصوبہ اور کے سی آر پر جوانی سے سن رہے ہیں لیکن یہ منصوبے آج تک مکمل نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کلی اختیار کسی ایک کے پاس نہیں ہے، کراچی کے مسائل پی ٹی آئی، عمران خان اور وزیراعلیٰ کے مسائل نہیں البتہ جو مسائل ہم برسوں سے دیکھ رہے ہیں ان پر قابو بھی پایا جائے گا۔
کےسی آر کراچی کی کی ضرورت ہے، کے فور سے شہر کو پانی چاہیے، کراچی میں نالوں پر تجاوزات کھڑی کی گئیں جس سے مسائل پیدا ہوئے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل حل ہوں گے تو نئی چیزوں پر بات ہوگی، خوشی ہوئی کہ شہبازشریف کے دل میں کراچی کا درد جاگا، شہبازشریف کراچی کے شہریوں کے بجائےآصف زرداری کے پاس گئے۔
کراچی اب سیاست نہیں ایکشن دیکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے