ایران: ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں 27 سالہ ریسلر نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا
ایران نے ریسلر کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر کوڑوں کی سزا کے ساتھ سزائے موت بھی سنائی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ جواں سال ریسلر کو سزا سے بچانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔
ٹرمپ نے ایرانی ریسلر کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے نوید افکاری کو سزائے موت نہ دینے کی درخواست کی۔
ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا سنا ہے کہ ایران کی حکومت ریسلنگ اسٹار نوید افکاری کو سزائے موت دینے کی تیار کررہی ہے۔
مظاہرین ایران کی بدترین معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ اگر وہ اس نوجوان کی زندگی بخشیں گے اور اسے سزائے موت نہیں دیں گے تو میں ان کے اس فیصلے کو بہت سراہوں گا۔