سابق حکومتوں کے مہنگے بجلی معاہدوں سے بہت نقصان ہوا

سابق حکومتوں کے مہنگے بجلی معاہدوں سے بہت نقصان ہوا

اسلام آباد: عمر ایوب خان نے کالا شاہ کاکو میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے زیر اہتمام پہلی اے سی ٹیسٹنگ لیب اور سولر ہال کی افتتاح کیا

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے مہنگے بجلی معاہدوں سے بہت نقصان ہوا، ماضی کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے ہی ملک میں بجلی مہنگی ہے۔
حکومت ان معاہدوں پر نظر ثانی کے ساتھ نئے سولر اور ہائیڈل منصوبے بھی لگا رہی ہے، تین چار سال میں انرجی مارکیٹ بھی کھول دیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی اوور ہالنگ بھی کرنے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے جو اپنے سسٹم میں انویسٹ کرنا تھا وہ نہیں کیا، اب اسے موقع دے رہے ہیں کہ اپنا سسٹم بہتر بنائے اور اگلے سال تک اپنا ایل این جی پلانٹ لگائے۔
اس سے قبل گورنر ہاؤس میں 10 یونیورسٹیوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے ایم او یو کی تقریب ہوئی، کمپنیوں سے شفاف معاہدوں کے نتیجے میں سولر انرجی کا یونٹ 24 روپے سے کم ہو کر صرف 6 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے