کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جب کہ کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بیلنڈا لوئس بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ اقتصادی تعاون، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے، کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جب کہ بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے، جس پر تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ صوبہ میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی فراہمی میں تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے