ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ

ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ

کراچی: پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے

میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔
پبلک نوٹس کے مطابق سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں میں کراچی کا ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن بھی شامل ہیں۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا ہےکہ سال 19-2020 میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات رجسٹرڈ کالجوں میں خودکو ایڈجسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے