نجی ادارے اپنے ملازمین کا سوشل انشورنس سسٹم میں اندراج کرائیں

نجی ادارے اپنے ملازمین کا سوشل انشورنس سسٹم میں اندراج کرائیں

ریاض: جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے ملازمین کی سوشل انشورنس سسٹم میں تنخواہ سمیت اندراج کرانے کی پابندی کریں

جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے مطابق جتنے ملازمین کا اندراج نہیں ہوگا فی ملازم 10 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی دہرانےپر جرمانہ بڑھا دیا جائے گا۔
اس سے قبل جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی جانب سے مہم شروع کی گئی تھی جس میں ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی یا ادارے سے دریافت کریں کہ ان کا اندراج سوشل انشورنس سسٹم میں تنخواہ سمیت کروایا گیا ہے کہ نہیں، اس مہم کو ’شیک علی تسجیک‘ (اپنے اندراج کی تصدیق کر لو) کا نام دیا گیا۔
جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے مطابق اندارج نہ کرانے کی صورت میں ملازم اور اس کے اہل خانہ مقررہ سہولیات اور فوائد سے محروم نہ رہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

واشنگٹن: ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے