2008 کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات

2008 کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات

کراچی: سندھ واحد صوبہ ہے جس نے 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ مزدور میں 16 انقلابی قوانین بنائے ہیں اور اب ہم نے مزدوروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے بے نظیر بھٹو مزدور کارڈ کے حوالے سے نادرا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے’

پہلا بے نظیر بھٹو مزدور کارڈ یکم جنوری 2021 کو جاری کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار اسمارٹ کارڈز ان ورکرز اور مزدوروں کے لیے بنائے جائیں گے جن کے مینوئل کارڈز اس وقت سیسی کے تحت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ اگلے مرحلے میں ہم اس کا دائرہ 50 لاکھ مزدوروں تک بڑھا دیں گے۔
معاہدے پر سیسی کمشنر اسحٰق مہر اور نادرا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجم خان درانی نے دستخط کیے۔
وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مزید قانون سازی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت وہ تمام مزدور، جو فیکٹری یا مل میں کام نہیں کرتے بلکہ اپنا کام کرتے ہیں اور مزدور کے زمرے میں آتے ہیں، کو نیٹ ورک میں لانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا اندازہ ہے کہ ہم صوبے میں 50 لاکھ سے زیادہ ورکرز کو ایسے اسمارٹ کارڈز فراہم کرسکیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تمام آجروں کے پورے اعتماد کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔
اس طرح کے مزید منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے جس کے تحت سیسی، ورکرز ویلفیئر بورڈ، ای او بی آئی اور مائن ورکرز آرگنائزیشن سب کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا اور ان سب کو ساتھ لانے کے لیے ایک قانون بنایا جائے گا۔
نادرا کے چیئرمین عثمان یوسف موبین نے کہا کہ وہ ایک ‘جدید اور بے عیب’ اسمارٹ کارڈ جاری کریں گے جس سے ورکرز کی مدد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے