متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے والی پہلی خلیجی ریاست

متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے والی پہلی خلیجی ریاست

یروشلیم: اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے تل ابیب کے قریب قائم ایئرپورٹ سے 16 ستمبر کو پہلی کارگو پرواز روانہ ہوگی

مسافر پرواز کی طرح براہ راست اسرائیل سے امارات پرواز کرنے کے بجائے مذکورہ کارگو پرواز باراستہ بیلجیئم سے دبئی جائے گی، تاہم اس حوالے سے ایئر لائن نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی ایئر لائن کے مطابق امارات جانے والے بوئنگ 747 طیارے میں زرعی اور ہائی ٹیک آلات ہوں گے اور مستقبل میں مذکورہ روٹ کی تبدیلی متوقع ہے جو بدھ کے روز فی الحال کے لیے حتمی قرار دی گئی ہے۔
ایل آل کے جاری بیان کے مطابق ‘یہ کارگو پروازیں ہر ہفتے اسرائیلی کمپنیوں کے لیے درآمدات اور برآمدات کے سامان ساتھ دبئی کے لیے اڑان بھریں گی’.
اس سے قبل رواں ہفتے ایل آل کی پرواز کے ذریعے اسرائیلی اور امریکی وفد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر بات چیت کے لیے امارات پہنچا تھا۔
امریکا کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے والی پہلی خلیجی ریاست ہوگی اور واحد تیسرا عرب ملک ہوگا۔
متحدہ عرب امارات نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق قانونی شق منسوخ کردی۔
معاہدے کے حوالے سے میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو مؤخر کردے گا تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق یہ منصوبہ اب بھی زیر غور ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر کہا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے