عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

کراچی: اجلاس میں کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل اور “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کاجائزہ لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں، بدقسمتی سےماضی میں مسائل کے مستقل حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا

بارشوں نےانتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ، انتظامی ڈھانچے نے کراچی کےعوام کو بےتحاشامسائل سے دوچار کیاہے، کراچی کےعوام کے مسائل کا وفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔
موثر نظام کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے ضروری ہے، کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا منقسم ہونا رہا ہے، اس امر کی بارہا وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے نشاندہی کی جاتی رہی۔
کراچی کےحالات کا تقاضا ہے اختیارات بااختیار ایڈمنسٹریٹر کو تفویض کیے جائیں، سیوریج ،سالڈویسٹ ،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اختیارات ایڈمنسٹریٹرکے پاس ہونے چاہئیں۔
و زیراعظم عمران خان جمعے کے بجائے ہفتے کو کراچی کادورہ کریں گے، دورہ کےدوران عمران خان مسائل کے مستقل حل کااعلان کریں گے۔
کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے