ملک بھر میں یوم عاشورانتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔ ذوالجناح کے جلوسوں میں عزاداری اور نوحہ خوانی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کربلا میں نبی اکرم ﷺ کے نواسہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے ٗ عزاداری کے جلوس نکل چکے ہیں اور اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں ہیں۔لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔ کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد جلوس مقررہ راستوں سے حسینینہ ایرانیان کی طرف گامزن ہے۔راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہواجبکہ پشاور میں مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔کوئٹہ میں عاشورہ محرم کا جلوس علمدار روڈ سے نکالا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے