شریف خاندان نے عمران خان کو رشوت کی ضرور پیشکش کی ہوگی، اعتزاز احسن

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیوں کہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی ضرور پیشکش کی ہوگی کیوں کہ ماضی میں بھی یہ لوگ سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے